10 جون 2014 - 13:05
غزہ میں قیدیوں سے یکجہتی کے لئے مظاہرے

غزہ میں بہت سے فلسطینیوں نے ، فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایک بار پھر مظاہرے کئے ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق سینکڑوں فلسطینیوں نے غزہ میں آج ، ریڈ کراس کی عمارت کے سامنے اجتماع کرکے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں قیدیوں کے اہل خانہ اور اسی طرح فلسطین کے مختلف سیاسی گروہوں کے رہنما شریک تھے۔ بہت سے قیدیوں کے والدین نے بھی اپنے قیدی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بھول ہڑتال کر رکھی ہے۔ فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کےایک عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کو قیدی بنانا ہی فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی واحد راہ حل ہے. واضح رہے کہ سینکڑوں فلسطینی قیدی ایک مہینے سے زیادہ عرصے سے جیلوں میں بھوک ہڑتال کئے ہوئے ہيں کہ جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ نے آج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کو جبری غذا دیئے جانے کے سلسلے میں قانون کی منظوری دی ہے۔ انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے صہیونی حکومت کے اس اقدام کو تشدد کا مصداق قرار دیا ہے اور اس فیصلے پرعملدر آمد کے بارے میں خبردار کیا ہے.

.......

/169